Current News

دار العلوم حسینیہ میں جشن یوم جمہوریہ بڑے ہی تزک واہتمام کے ساتھ منایا گیا

تزک و احتشام کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ کی تقریب ۔
اسلام پور۔(احمد حسین قاسمی)26جنوری کو اسلام پور شہر کے مشہور ومعروف ادارہ،دار العلوم حسینیہ مجید نگر میں جشن یوم جمہوریہ بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا جس میں ادارہ کے طلبا کرام واساتذہ عظام نے اپنے اپنے قومی وجمہوریت ہند سے متعلق ترانے ،نظمیں اور بیانات پیش کٸے ،غلمان الرب اور اسکے رفقا نے قومی ترانہ ،منقبت یزدانی اور اسکے ہمنواٶں نے ترانہ اقبال سارے جہاں سے اچھا پیش کیا ،حضرت مولانا ہاشم اختر صاحب قاسمی نے اس تقریب کو مرتب کیا اور عمدہ نظامت فرماٸی ،حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب نے آزادی ہند اور اکابرین علما دیوبند کے کردار پر مختصرا روشنی ڈالی ،حضرت مولانا احمد حسین قاسمی نے یوم جمہوریہ کی تاریخ ومعمار جمہوریت پر اجمالا اپنی بات پیش فرماٸی ،حضرت قاری مظفر ادریس صاحب نے مجاہدین حریت وجمہوریت کے کی شان بلند وبانگ نعرے لگاٸے اور ادارہ کے مہتمم حضرت مولانا ومفتی عیسیٰ صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔اس میں شامل رہے خاص طور پر قاری عبد السلام صاحب ،مولانا سجاد عالم صاحب ماسٹر خسرو صاحب حافظ طالب صاحب وغیرہ۔

Your visitor No.

Copyright © 2018 Darul Uloom Husainia Islampur                                                                     Website Designed By : Madni Soft Solutions (# 08273074473)