Current News

مفتی سلمان منصور پوری کا علما وطلبا کے درمیان پرمغز خطاب۔

مفتی سلمان منصور پوری کا علما وطلبا کے درمیان پرمغز خطاب۔
اسلام پور ۔(احمد حسین قاسمی) 10/فروری کو اسلام پور کے مشہور ومعروف ادارہ دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں نواسہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی جناب مولانا مفتی سلمان منصورپوری استاد حدیث مدرسہ شاہی مراداباد کی تشریف آوری ہوٸی ،حضرت بنگال کے سہ روزہ دورے پر تھے ،حضرت کے دار العلوم حسینہ اور اسکے بانی حضرت مولانا ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ سے گہرے روابط رہے ہیں،حضرت مفتی صاحب بانی مدرسہ کے خلیفہ ومجاز بھی ہیں،حضرت نے اپنی مشغولیات کے باوجود دار العلوم حسینہ کے طلبا وعلما کے لٸے اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ لمحات نکالے اور اپنی نصاٸح غالیہ اور کلمات عالیہ سے نوازا ،اورخاص طور حضرت ہر میدان میں اخلاص وایمانداری کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ریا ونمود سے بچنے کی تلقین کی اور ریاکاری کے انجام بد سے سامعین کو متنبہ کیا اور خاص طور قرا حضرات کے کچھ اہم نفع بخش امور ذکر کٸے جس پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔اس مبارک مجلس میں طلبا وعلما کی شرکت مسعود رہی،خاص کر حضرت مولانا ممتازعالم مہتمم ادارہ فیض القرآن ٹھکری باری،مفتی عیسی صاحب مہتمم دار العلوم حسینیہ اسلام پور ،مولانا ہاشم اختر قاسمی،مولانا احمد حسین قاسمی،مولانا سجاد عالم صاحب،حافظ محمد طالب حسین صاحب حسینی مولانا قاری مظفر ادریس صاحب ناظم تعلیمات جامعہ ہٰذا ،قاری عبد السلام صاحب استاذ الاساتذہ وغیرہ،حضرت کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا اور ناشتہ کےبعد حضرت کی ایٸر پورٹ روانگی ہوٸی۔

-
Your visitor No.

Copyright © 2018 Darul Uloom Husainia Islampur                                                                     Website Designed By : Madni Soft Solutions (# 08273074473)